ملی فاؤنڈیشن کا تعارف
ملی فاؤنڈیشن ایک فلاحی وتعلیمی ادارہ ہے جواپنی تاسیس ہی سےمسلم معاشرےکی منفعت کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی میں مدد و تعاون فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہےچنانچہ جگہ جگہ مدارس ومکاتب قا ئم کرکےقوم کو جہالت وضلالت،گمراہی اور بے دینی سے نجات دلانے کیلئےبقدر بساط مصروف عمل ہے،معاشرے کے خوشحال طبقے کےساتھ ملکردینی تعلیمی وتربیتی پروگرام منعقد کرکے تعلیمی ومعاشی پسماندگی اوربدحالی میں مبتلا افراد میں تعلیمی واقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے عملی اقدام کررہا ہےدارالافتاء،مصالحتی مجلسقائم کرکےمعاشرہ میں ایک دوسرے کاتعاون، اخوت، عزت و احترام اور خوشحال زندگی گزارنے کے لیے عدل وانصاف ،امن وسلامتی سے بھر پور ایک اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لئے سراپا جد وجہد بنا ہوا ہے تعلیم، صحت اور فلاح عامہ کے میدانوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہاہے اورمظلوم انسانیت کی خدمت اور مجبور و محروم طبقے کی ہر ممکن خدمات سر انجام دہے رہا ہےاس ادارہ کے بانی اور جنرل سکریڑی مفتی سیف الرحمٰن ہیں جو ایک باصلاحیت عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ قوم کےحالات پر گہری نظر رکھنے والے ہیں بہترین مستقبل کاضامن لائحہ عمل طے کرنے کی مکمل صلاحیت موصوف میں موجود ہے۔
بنیادی مقاصد
1. بامقصد،عصری ودینی معیاری تعلیم کو فروغ دینا۔
2. غریب اور مستحق طلبہ کیلئے وظائف کا اہتمام کرنا۔
3. صحت کی بنیادی ضروریات سے محروم افراد کیلئے اسپتال قائم کرکےمعیاری طبی امدادفراہم کرنا۔
4. یتیم اور بے سہارا بچوں وبچیوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کا اہتمام کرنا ۔
5. قدرتی آفات میں متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے اقدامات کرنا۔
6. بے سہارا افراد وخاندان کا تعاون اوران کی ہرممکن مددکرنا۔
7. معاشرہ کی درستگی کے لئے وقتافوقتا سیمینار کانفرنس سمپوزیم اور جلسہ کرنا۔
8. مختلف مسالک ومذاہب اور فرقوں کے مابین باہمی اتحادواتفاق اور اخوت ومحبت کے جذبات پیداکرنا۔
9. وقت کی ضرورت کے پیش نظر مفید رسائل وکتب کو مختلف زبانوں میں شائع کرنا۔
10. اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹی صنعت وحرفت کو فروغ دینا۔
ملی فاوٌنڈیشن اپنی خدمات کے آئینہ میں دینیات ایگزامنیشن عصر حاضرمیں نئی نسل بالخصوص عصری تعلیم حاصل کرنے والےطلبا وطالبات میں بے راہ روی عام ہوتی جارہی ہےجدت پسندی کا زہر ان کی سوچ کو مسموم کرتا جارہا ہےمغربی افکار سے متاثرہوکراقوام مغرب کی طرز زندگی اختیار کرنےکوکامیابی اور کمال سمجھنے لگا ہےاس خطرناک صورت حال سے نمٹنے اور نونہالان امت میں دینی تعلیم وتہذیب کو فروغ دینے کے لئے ملی فاوٗنڈیشن ہرسال دینیات ایگزام منعقد کرتاہے اچھے نمبرات سے کامیاب طلباء وطالبات کو ایک معتدبہ رقم اور سامان انعام کی شکل میں دیتا ہےجس میں طلباء غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں
بے سہارا افراد وخاندان کا تعاون
ملی فاؤنڈیشن بے سہارا افراد وخاندان نیز بیوہ ومطلقہ کی مالی تعاون کرنا نہ صرف اپنا فرض سمجھتا ہے بلکہ معاشرہ کی سخت ترین ضروریات میں سے ایک اہم ترین ضرورت تصور کرتےہوئے عملی میدان میں اپناکردار ادا کررہا ہے۔
قدرتی آفات کے متاثرین کی بحالی
ملی فاؤنڈیشن قدرتی آفات کا شکار ہونے والے انسانوں کی بحالی میں ہمیشہ پیش پیش رہاہے اور ان کے لیے خوراک، لباس، رہائش، ادویات اور ضروری سامان کا ممکنہ حد تک بندوبست کرتاہے
عید گفٹ اور راشن اسکیم
مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے غریب افراد کے لیے ملی فاؤنڈیشن ہر سال عیدین کے موقع پر راشن اور عید گفٹ مہیا کرتی ہے۔عید الفطر گفٹ میں سویاں، کپڑےاور دیگر ضروری اشیاء ہوتی ہیں اور عیدالاضحیٰ گفٹ میں گوشت اور مصالحہ وغیرہ ہوتے ہیں۔
ملی مکاتب
مساجد کی تعمیر
فہرست اردو فتاویٰ
تلاش کیجئے
جدید مسائل
پاکی کے مسائل
نماز کے مسائل
روزہ کے مسائل
زکوٰۃ کےمسائل
حج کے مسائل
قربانی کے مسائل
نکاح کے مسائل
طلاق کے مسائل
نان نفقہ کے مسائل
تجارت کے مسائل
سوال کرنے والے حضرات مندرجہ ذیل ہدایات ملاحظہ فرمالیں
سوال اردو،ہندی یا رومن انگریزی میں لکھیں ، سوال مختصر اور غیر ضروری تفصیلات سے خالی ہو۔
صرف اپنے عمل سے متعلق سوال بھیجیں ، دوسرے شخص کے عمل سے متعلق سوال نہ بھیجیں۔
ایک مرتبہ میں تین سے زائد سوال نہ لکھیں اور بہتر یہ ہے کہ ایک سوال کا جواب ملنے کے بعد ہی دوسرا سوال بھیجیں۔
دارالافتاء سے صرف اردو زبان میں ہی جواب لکھے جاتے ہیں جن کا بوقتِ ضرورت عربی انگریزی و ہندی میں بھی ترجمہ کیا جاسکتا ہے ۔
ایسے سوالات بالکل نہ کریں جو اشتعال انگیز یا تعصب پر مبنی ہوں بصورت دیگر ادارہ ایسے سوالات کے جوابات دینے کا پابند نہیں ہے ۔
ادارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ جواب جلد سےجلد روانہ کردیا جائےتاہم سوالات کی کثرت کی بناء پر جواب ملنے میں تاخیر ہو سکتی ہےاسلئے سوال بھیجنے کے بعد جلدی جواب کا تقاضا نہ فرمائیں۔
سوال بھیجنے کے بعد اپنا ای میل چیک کر لیں ، اگر آپ نے اپناصحیح ای میل ایڈریس درج کیا ہے تو آپ کو وصولیابی کا پیغام موصول ہوگا۔